مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ یمن کو ایران کی طرف سےہتھیار فراہم کرنے کا دعوی بےبنیاد اور جھوٹا ہے۔
عبداللہیان نے سوئیزرلینڈ کے مشرق وسطی اور شمال افریقہ کے امور کے ڈائریکٹر ولفیکنک برلہارڈ کے ساتھ ملاقات میں ایران اور سوئیزرلینڈ کے باہمی تعلقات کے فروغ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مشرق وسطی میں حالات بڑے کشیدہ ہیں اور اس کشیدگی اور بحران کو ختم کرنے کے سلسلے میں سوئیزرلینڈ اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور بہترین راہ حل پیش کرسکتا ہے۔
ایرانی اسپیکر کے مشیر نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے جنوب میں سعودی عرب کی سرپرستی میں متعدد دہشت گرد گروہ جمع ہوگئے ہیں جن میں داعش اور القاعدہ دہشت گرد بھی موجود ہیں جو علاقائي اور عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
اس ملاقات میں سوئیزرلینڈ کی وزارت خآرجہ کے مشرق وسطی اور شمال افریقہ کے ڈائریکٹرنے کہا کہ ایران اور سوئیزر لینڈ کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر خوشی و مسرت کا اظءار کرتے ہوئے کہا کہ سوئیزرلینڈ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کوفروغ دینے کا خواہاں ہے۔ اسنے خطے میں پائدار امن قائم کرنے کے سلسلے میں ایران کی کوششوں کی تعریف کی۔
آپ کا تبصرہ